بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے 2طلبا کوکرناٹکا یونیورسٹی بلیو کا اعزاز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2017, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ دسمبر(ایس اؤنیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے 2طلبا والی بال اور فٹ بال میں کرناٹکا یونیورسٹی بلیو منتخب ہوتے ہوئے شہرا ور کالج کا نام روشن کیا ہے۔

کرناٹکا یونیورسٹی کی والی بال ٹیم کے لئے لگاتار دوسری مرتبہ کالج کے طالب علم نوید خان ابن نثار خان اور فٹ بال ٹیم کے لئے محمد رائف ابن رضوان گنگاولی منتخب ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ یونیورسٹی کی کسی بھی اسپورٹس ٹیم کو ریاست کے تمام زونلس کے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتاہے۔

کالج طلبا کے یونیورسٹی بلیو منتخب ہونے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج سکریٹری جاوید حسین آرمار، پرنسپال مشتاق شیخ، فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ ،اساتذہ اورکالج طلبا نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدیداران نے بھی منتخب کھلاڑیوں کو مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔