حسنی مبارک کے دونوں بیٹے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے الزام میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2018, 12:59 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ 17ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹو ں علاء اور جمال کو اسٹاک مارکیٹ میں مبیّنہ اتار چڑھاؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مصری عدلیہ نے جمال اور علاء مبارک کے علاوہ تین افراد پر اپنی فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے بعض بنکوں کے حصص کی خریدار ی کا الزام عاید کیا تھا اور انھوں نے اس سے متعلق سمجھوتوں سے اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ یہ پانچوں افراد ہفتے کے روز قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران میں حاضر تھے اور جج نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایک عدالتی ذریعے کے مطابق انھیں حراستی تحویل میں دے دیا جائے گا۔اب اس مقدمے کی آیندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ جمال مبارک اپنے والد حسنی مبارک کے دورِ صدارت میں حکمراں جماعت کی ایک اہم کمیٹی کے سربراہ رہے تھے اور انھیں والد کا سیاسی جانشین خیال کیا جاتا تھا۔ان کے بڑے بھائی علاء مبارک سیاست سے دور رہے تھے لیکن ان پر والد کے اثر ورسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے دولت کمانے کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔انھیں2011میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد متعدد مرتبہ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا لیکن تین سال قبل انھیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ ان دونوں بھائیوں کو والد حسنی مبارک کے ساتھ مئی 2015 میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں تین ،تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ان پر قومی خزانے سے ایک کروڑ یورو ( ایک کروڑ پندرہ لاکھ ڈالرز) کی رقم صدارتی محل کی تزئین و آرائش پر اڑانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔تاہم انھیں جب یہ سزا سنائی گئی تھی، اس وقت تک وہ قید کی یہ مدت جیل میں گزار چکے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...