یمنی باغیوں کی نجران میں اسپتال پرگولہ باری، سعودی شہری زخمی
صنعا،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں سرحد پار سے باغیوں نے ایک اسپتال پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ نجرات میں شہری ڈاریکٹوریٹ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کے داغے گئے متعدد گولوں میں سے ایک گولہ نجران میں ایک اسپتال پر گرا جس کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا جب کہ گولے کے چھرے لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔زخمی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔