بلجیم: فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس افسران سمیت 4 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 12:22 PM | عالمی خبریں |

برسلز 30مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بلجیم کے شہر لیڑ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو پولیس افسران اور ایک حملہ آور شامل ہے۔بلجیم ریڈیو اور ٹیلی وژن کی فرانسیسی زبان کی ویب سائٹ نے منگل کے روز بتایا کہ ملک کے مشرقی شہر لیڑ کے وسطی حصّے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ شخص نے ایک عورت کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ بعد ازاں یہ حملہ آور بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حملہ آور نے ایک کیفے کے نزدیک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو کر ایک اسکول میں پناہ لے لی۔ اس دوران اس نے اسکول کی صفائی کرنے والی ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا البتہ بعد ازاں پولیس حملہ آور کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ نمائندے کے مطابق بلجیم کی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے حملہ آور کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔موصولہ معلومات میں اس امکان کا اظہار کیا گیا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جو اس وقت اپنی گاڑی میں سوار تھا۔لیڑ شہر اپنے صنعتی زونز کے حوالے سے مشہور ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں یہاں واقع صنعتی کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے سے شہر کو بڑا دھچکا لگا۔لیڑ کا شمار ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں جرائم پیشہ تنظیمیں اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ سرگرم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔