کولمبیا میں بم دھماکوں میں دو مزید پولیس اہلکار ہلاک،7زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th January 2018, 1:24 PM | عالمی خبریں |

بگوٹا، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کولمبیا کے کیریبین علاقے میں پولیس تھانوں کو ہدف بنا کر کیے گئے بم دھماکوں کے دو واقعات میں دو پولیس افسر ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کل دیر رات پیش آیا۔ غور طلب ہے کہ ایک دن پہلے ایک تھانہ کے باہر اسی طرح کئے گئے بم دھماکے میں پانچ اہلکار ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکے کا سب سے پہلا واقعہ دیہی بولیور صوبے میں ہوا جہاں دو افسران مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعہ کے چار گھنٹے بعد بعد سولیداد میں دوسرا بم دھماکہ ہوا جس میں پانچ پولیس افسران سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔بولیور صوبے کے گورنر ڈومیک تربے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ’’تشدد،نفرت اور انتہائی بزدلانہ کارروائی’’ ہے۔صدر جوآن مینوئل س سینتوس نے مارے گئے پولیس اہلکاروں کے تئیں گہرے رنج وغم اور زخمیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘‘جب تک واقعہ کے حملہ آور پکڑے نہیں جاتے تب تک ان کی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی‘‘۔ انہوں نے اسپتالوں میں جا کر زخمیوں سے خیریت بھی پوچھی۔ ساحلی شہر برانکولا میں پولیس تھانہ کے باہر ہفتے کی صبح میں ہوئے دھماکے کے سلسلہ میں پولیس نے اب تک ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ مجرم گروہوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے انتقام میں بم دھماکے کے واقعات کو انجام دیا جا رہا ہے۔کولمبیا میں بہت سے مجرم گینگ سرگرم ہیں۔ بہت سے گینگ منشیات، کوکین کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں جو کہ بڑے پیمانے پر امریکہ اور یوروپ بھیجا جاتا ہے. اس کے علاوہ بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھی یہ گروہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔