بھٹکل کے قریب شیرور میں دو نوجوان ندی میں ڈوب کر ہلاک؛ ایک کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھی ڈوب گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd September 2018, 7:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2/ستمبر (ایس او نیوز)  پڑوسی ضلع اُڈپی کے شیرور میں  دونوجوان  ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ، دونوں کا تعلق بھٹکل کے کارگیدے سے بتایا گیا ہے۔ حادثہ اتوار شام قریب پانچ  بجےپیش  آیا۔

دونوں کی نعشیں تالاب سے باہر نکالی گئی ہیں جن کی شناخت راجو ستیش نائک (35) اور اس کا پڑوسی ضمیر امام شیخ (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 بتایا گیاہے کہ کارگیدےسے تعلق رکھنے والے دوچار بچوں سمیت جملہ  12 لوگ  تفریح کے لئے شیرور میں واقع مشہور کوڈمکّی درگاہ کے قریب  جنگلی پیر گئے تھے۔  جہاں کی ندی میں سبھی دوست تیرنے کے لئے اُتر گئے۔ اس دوران اچانک راجو  ندی کے تیز بہائو میں بہہ کر آگے نکل کر  ڈوبنے لگا تو اُسے بچانے کی کوشش میں ضمیر آگے بڑھ گیا، مگر راجو کو بچانے کی کوشش میں ضمیر بھی پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے کی اطلاع بھٹکل میں پہنچتے ہی بھٹکل سے پچاسوں  نوجوان  بائک اور کاروں کے ذریعے  متعلقہ مقام پرپہنچ گئے اور ندی میں اُتر کو تلاشی کا کام شروع کردیا۔اس سے پہلے شیرور کے بھی کافی نوجوان موقع واردات پر پہنچ کر تلاشی کا کام شروع کردیا تھا،  کافی کوششوں کے بعد شام قریب ساڑھے چھ بجے دونوں کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئیں۔

اطلاع ملتے ہی بیندور پولس کے اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور دونوں نعشوں کو بیندور سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کی کاروائی کے بعد نعشیں  لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

راجو کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ اُس کا تعلق اصل میں بینگلور سے ہے، مگر اس کا سسرال بھٹکل کارگیدے میں ہے، جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ  رہائش پذیر تھا، اسے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ حادثے کے تعلق سے  راجو کے والدین کو بنگلور میں اطلاع پہنچادی گئی ہے ۔

ضمیر شیخ انجمن کالج میں ایم اے کا طالب العلم تھا، اس نے حال ہی میں بی اے کی تعلیم مکمل کی تھی۔ ضمیر کے  بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بے حد بہترین نوجوان تھا، اکثر مسجد مزمل میں پہلی صف پر نماز میں شریک ہوتا تھا اور سماجی و فلاحی کاموں میں بے حد متحرک تھا۔

بیندورپولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...