سڑک حادثوں میں دو لوگوں کی موت، 30 افراد زخمی
جے پور:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)راجستھان میں منگل کی صبح ہوئے دو الگ الگ حادثوں میں دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ پالی ضلع کے سوجت میں ہوا جہاں روڈویز کی ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔اس میں بس پرکنڈکٹرپرتاپ سنگھ اور مسافر کشن سنگھ کی موت ہو گئی۔سوجت سٹی پولیس تھانے کے تھانہ حکام راجندر سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں چار دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔وہیں دوسرا حادثہ جے پور ضلع میں ہوا جہاں مسافروں سے بھری ایک بس جے پور کوٹہ ہائی وے پر پل سے نیچے گر گئی۔چاکسو کے تھانہ حکام راجیش کمار نے بتایا کہ بس میں ڈرائیور، کنڈکٹرسمیت کل 26 مسافر سوار تھے۔کچھ بچے بھی تھے جنہیں قریب کے اسپتال میں پہنچایا گیا۔ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔