اڈیشہ سے دو پیگولن برآمد، چارافراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th December 2018, 8:55 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور8دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ نے ہفتہ کو میور بھنج ضلع سے دو پیگولن برآمدکرکے معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔میور بھنج ایس ٹی ایف کے پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ستیہ جیت نائیک نے بتایا کہ پیگولن کو اس وقت بچایا گیا جب چار لوگ اسے22 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس افسر نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اہلکاروں نے گاؤں میں چھاپے ماری کر پیگولن برآمدکیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا وزن تقریباََ 13 کلو گرام ہے۔افسر نے بتایا کہ بھادو کی نہریں اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ، 1972 کی دفعہ پانچ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پیگولن کو دنیا کا سب سے زیادہ اسمگلنگ کئے جانے والا جانور بتایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...