بھٹکل اور سورتکل میں قائم ’کوسٹل راڈار اسٹیشن ‘کے علاوہ بیلے کیری اور کنداپور میں قائم ہونگے مزید دو اسٹیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2019, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

منگلورویکم فروری (ایس او نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس ایس ڈاسیلا کمانڈر کوسٹ گارڈ (کرناٹک ) نے بتایا ہے کہ ریاست کی 320کیلو میٹر لمبی ساحلی پٹی پر سیکیوریٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ضلع شمالی کینرا کے بیلے کیری اور ضلع اڈپی کے کنداپور میں دو ’کوسٹل راڈار اسٹیشن ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ ایسے دو اسٹیشن پہلے سے ہی بھٹکل اور سورتکل میں موجود ہیں۔

پانمبور میں واقع کوسٹ گارڈ کے ہیڈکوارٹر میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران ڈی آئی جی نے بتایا کہ کنداپور میں لائٹ ہاؤس کے قریب راڈار اسٹیشن قائم کرنے کے لئے زمین کی حصولیابی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ان راڈارز کی وجہ سے جہاں ساحلی تحفظ کا کام لیا جاتا ہے وہیں پر ماہی گیروں کی حفاظت اور اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی مددملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ راڈارز 60سے80ناٹیکل میل تک کی نگرانی کرسکتے ہیں۔ سورتکل میں موجود راڈار بھٹکل تک امیجس کو زوم کرسکتا ہے۔ اس کے اندر جو کیمرے لگے ہوتے ہیں وہ 15ناٹیکل میل تک بالکل صاف اور واضح تصویر لے سکتے ہیں۔

کرناٹکا کوسٹ گارڈ نے یکم فروری کواپنا 43واں کوسٹ گارڈ ریزنگ ڈے منایا۔ بتایاجاتا ہے کہ سال 2017میں کوسٹ گارڈ نے 202جانیں بچائیں جبکہ سال 2018میں یہ تعداد 19رہی۔ڈی آئی جی ڈاسیلا نے یاد دلایا کہ امسال یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے تباہ کن برساتوں کے دوران 39جانیں بچانے کے لئے کوسٹ گارڈ کی تہنیت کی تھی۔

کوسٹ گارڈ کے پاس اس وقت ایک آفشور پٹرول ویزل، چار فاسٹ پٹرول ویزلز، دو انٹر سیپٹر بوٹس، دو انٹر سیپٹر کرافٹس اور دو ایئر کُشن وہیکلز موجود ہیں۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ’’ہم کسی بھی قسم کی مہم کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ بہترین اور عمدہ کارکردگی والے جہاز اور ایئر کرافٹ کے ساتھ سمندری محاذ پر تحفظ فراہم کرنے میں ہمارے افسران فخر محسوس کرتے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔