ملیشیا: دو ہم جنس پرست خواتین کو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پرکوڑوں کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 1:24 PM | عالمی خبریں |

کولالمپور،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملیشیا میں ہم جنس پرستی کے الزام میں دو خواتین کو دی گئی کوڑوں کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ملیشیا میں اسلامی شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر خواتین کو کوڑے مارے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس سزا کو ’ظالمانہ اورنا انصافی‘ پر مبنی قراردیا ہے۔ 22 اور 32 سالہ ان خواتین کو اسلامی قوانین نافذ کرنے والے حکام نے رواں برس اپریل میں شمالی ریاست ترنگانو میں ایک گاڑی سے گرفتار کیا تھا۔

ان خواتین نے اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔ دونوں کو 6-6 کوڑوں کے علاوہ آٹھ آٹھ سو ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

حالانکہ ہم جنس پرستی کو جائز ٹھہرانے اور جرم سے باہر نکالنے کے لئے بین الاقوامی سطح پرکوششیں ہورہی ہیں۔ آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شادی کے حق میں لوگوں نے ووٹ دیا ہے، جس میں 61.6 فیصد لوگوں نے ہم جنس پرست شادی کی حمایت کی ہے۔ دی آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹكس کے مطابق ہم جنس پرست شادی کے معاملہ پر ملک گیر سروے کرایا گیا جس میں 79.5 فیصد لوگ شامل ہوئے تھے۔ اس کے لئے حکومت نے آٹھ ہفتوں تک پوسٹل سروے کرایا تھا۔ اس سروے میں ایک کروڑ 27 لاکھ لوگ شامل ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔