کلگام مسلح تصادم میں لشکرطیبہ کا کمانڈرسمیت2 جنگجو ہلاک، تیسرے کی خودسپردگی، ایک نوجوان بھی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 12:54 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کیموہ میں اتوار کے روز جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طبیہ کے ڈویژنل کمانڈر سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔

تاہم تیسرے جنگجو نے خودسپردگی اختیار کی۔ مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھرپیں ہوئیں، جن میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت گاسی پورہ کے رہنے والے یاوراحمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’کولگام مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔ تیسرے جنگجو نے ہتھیاروں کے ساتھ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی اختیار کی‘۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’مارے گئے دو جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت لشکر طیبہ کے ڈویژنل کمانڈرشکورڈارکی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دوسرا مبینہ طورپرغیرملکی ہے‘۔ خودسپردگی اختیار کرنے والے جنگجو کی شناخت شاکراحمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس نے مبینہ طور پر کچھ ماہ قبل ہی لشکر طیبہ کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے چڈرکیموہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پرفوج، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آرپی ایف نے اتوارکومذکورہ گاؤں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا ’سرچ آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسزپر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا‘۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا، جن میں سے ایک کی شناخت شکوراحمد ڈار کی حیثیت کی گئی ہے۔

شکوراے پلس زمرے کا جنگجو تھا۔ انہوں نے بتایا ’گاؤں میں موجود تیسرے جنگجو نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسزکے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں احتیاطی طورپرموبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...