مینگلور کے قریب پتورمیں تعمیراتی سائٹ پرمٹی ڈھلنے سے 2مزدور ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 8:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 24؍اپریل(ایس او نیوز) قریبی علاقہ پتور کے نیلّی کٹّے نامی مقام پرتعمیراتی سائٹ کی مٹی اچانک ڈھلنے سے 2مزدور ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئے۔جبکہ دیگر 4مزدوروں کو بچالیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انیتا آئل مل کی عمارت کے لئے سائٹ پر کھدائی اور تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک مٹی ڈھل گئی اور جملہ 6مزدور کیچڑ اور گیلی مٹی میں دب گئے۔ ان میں سے چار کو کسی طرح کیچڑ سے باہر نکال لیا گیا مگر 2مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ضلع کوپل کے کُشٹگی  سے تھا۔ مرنے والوں کی شناخت  پدمنابھ (35) اور شیونّا (40)  کی حیثیت سے کی گئی ہے

بچائے گئے دو  مزدوروں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن کی شناخت  مہانتیش اور یشونت کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔مزدوروں کو مٹی کے اندر سے نکالنے کی مہم میں ہندو اور مسلم تنظیموں کے کارکنان نے  ایک دوسرے کا ہاتھ بٹایا۔ 

حادثے کی خبر ملتے ہی ایم ایل اے شکنتلا شیٹی ، تحصیلدار اور علاقے کے اہم لیڈران موقع پر پہنچ گئے۔ عوام کی کثیر تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی اور پولیس کو انہیں قابو میں رکھنے کے لئے شدید مشقت کرنی پڑی۔کہاجاتا ہے کہ غیر سائنٹفک انداز میں تعمیراتی کام اور اس علاقے میں بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت کی وجہ سے مٹی ڈھلنے کا یہ حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...