ہزارہ برادری کے دو افراد حالیہ تشدد کی نذر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 6:21 PM | عالمی خبریں |

کوئٹہ 23اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے تازہ واقعے میں شیعہ ہزارہ برادری کے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق شیعہ ہزارہ برادری کے تینافراد مو ٹر سائیکلوں پر ہزارہ ٹا?ن سے سبزی منڈی کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں مغربی بائی پاس پر نا معلوم مسلح افراد نے اْن پر اندھا دْھند فائرنگ کی جس سے دو نوجوان موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیر کور بلوچستان کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی۔ہلاک ہونے والوں میں علی رضا اور سید زمان شامل ہیں جبکہ زخمی کا نام سفرعلی بتایا گیا ہے۔سر کاری ذرائع کے مطابق علی رضا بلوچستان شیعہ کانفرنس ہزارہ ٹا?ن یونٹ کا سیکورٹی انچارج اور سید زمان 'شہید ویلفئیر فاؤنڈیشن آرگنا ئزیشن' ہزارہ ٹاؤن کا عہدیدار تھا۔واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی۔صوبائی دارالحکومت کے علاقے سٹیلائٹ ٹا?ن میں رواں ہفتے کے دوران ایک دْکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھی شیعہ ہزارہ برادری کا ایک نوجوان ہلاک جبکہ اس سے پہلے شہر کے مرکزی علاقے باچا خان چوک پر ایک گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اسی برادری کا ایک اور شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔کو ئٹہ اور صوبے کے دیگرعلا قوں میں شیعہ ہزارہ برادری کے لوگوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعاتگزشتہ ڈیڑھ عشرے سے جاری ہیں۔حکومت کی طرف سے قائم کر دہ نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 سالوں کے دوران ہزارہ قبیلے کے افراد پر ہونے والے حملوں میں 525 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ شیعہ ہزارہ برادری کی دو آبادیوں کی سیکورٹی کیلئے فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاران کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ اطلاع ملنے پر ایران جانے والے شیعہ برادری کے قافلوں کو مکمل سیکورٹی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔