بنٹوال: عیسائیوں کے مذہبی مقام کو نقصان پہنچانے کے ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2018, 10:33 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال30؍سمبر (ایس او نیوز) دو تین دن قبل کولناڈو کے قریب کولال میں عیسائیوں کے ایک مذہبی مقام کو توڑنے او رمذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پولیس نے جیا رام نائک اور مونپّا نائک گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ 27ستمبر کی رات کو کولال میں واقع مذہبی مقام کی حیثیت والے مدر میری کے مجسمہ اور مصنوعی غار کی علامت کو منہدم کردیا گیا تھا اور اس مقام پر کچھ مورتیاں رکھ دی گئی تھیں۔اس کے ساتھ ہی دوسرے مذہب کی علامت والے جھنڈے لگائے گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مقام پر مدرمیری کا مجسمہ اور غار نما ڈھانچہ 1970سے موجود ہے

عیسائیوں کے اس مقام پر توڑ پھوڑ کرنے اور دوسرے مذہب کی مورتیاں نصب کرنے کی واردات پیش آنے کے بعد عیسائی طبقے نے پرزور مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا منصوبہ بنایا تھا۔

وٹھلا پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرلیاہے۔ملزمین کو 12اکتوبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیاہے۔ اس سے پہلے جنوبی کینرا کے ایس پی روی کانتے گوڈانے رات کے وقت حفاظتی ڈیوٹی پرمامور پولیس بیٹ کانسٹیبل اشوک کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں غفلت کی وجہ سے معطل کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...