بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے باہر احتجاج کرنے کے الزام میں پولس نے کیا دو لوگوں کو گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd September 2018, 1:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل پولس نے آج سنیچر شام  کو دولوگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ  کچھ روز قبل بھٹکل کے پی ایل ڈی بینک کے باہر احتجاج کرنے والوں میں شامل تھے۔

خیال رہے کہ پی ایل ڈی بینک کے انتخابات میں   بعض شکست کھانے والے ممبران اور اُن کے حامیوں نے انتخابی آفسر پر   اس بات کا الزام عائد کرتے ہوئے بینک کے باہر احتجاج کیا تھا کہ  عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹی ہونے کے بائوجود خفیہ طور پر  الیکشن آفسر اور مینجر پی ایل ڈی بینک کے اندر بیٹھ کر انتخابات میں مبینہ ہیراپھیری کے تعلق سے کاغذات تیارکررہے  ہیں۔ احتجاجیوں کو اس بات پر اعتراض تھا کہ سرکاری چھٹی میں یہ لوگ بینک کے اندر کیا کررہے تھے ۔

خیال رہے کہ پی ایل ڈی بینک کے  انتخابات کے اگلے ہی روز کسی ممبر نے انتخابات کو لے کر الیکشن آفسر کو تحریری طور پر اس بات کی جانکاری طلب کی تھی کہ جن لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا، اُس کی جملہ فہرست فراہم کی جائے کیونکہ اُنہیں شک ہے کہ  جو لوگ انتخابات کے دن بھٹکل میں موجود نہیں تھے، اُن کے بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

احتجاجیوں نے بینک کے باہر جمع ہوکر پہلے بینک کو باہر سے بند کردیا تھا، بعد میں پولس کی مداخلت کے بعد جب بینک کا دروازہ کھولا گیا تو  آفسرکو آڑے ہاتھوں لیا  گیا تھا۔ اس تعلق سے انتخابی آفسر بھاسکر نائک نے پولس تھانہ میں غلط اور بے بنیاد الزامات  عائد کرنے پر اور اُنہیں ڈیوٹی سے روکنے  پر  احتجاجیوں کے خلاف شکایت درج کی تھی۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی ہدایت پر آج سنیچر شام کو ٹائون پولس نے دولوگوں کو اپنی تحویل میں لیا، جن کی شناخت  ائیرپّا نائک اور وینکٹیش نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔