جے این یو طالب علم عمر خالد پر فائرنگ کے معاملے میں دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2018, 12:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یوم آزادی سے دو دن پہلے راجدھانی کے انتہائی محفوظ علاقے پارلیمنٹ سے چند قدم کے فاصلے پر واقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے باہر سر عام جے این یو کے طالب علم عمر خالد پر جان لیوا حملے کے معاملے میں دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تو یہ دونوں وہی لڑکے ہیں جنہوں نے 15اگست کو ایک ویڈیو پوسٹ کرکے عمرخالد پرحملے کی ذمہ داری لی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے نام نوین دیال اور درویش شاہ پور بتایاجا رہاہے ۔ان دونوں نے عمر خالد پر 13اگست کو ہوئے حملے کی ذمہ داری لی تھی۔انہیں17اگست کو اپنی گرفتاری دینی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اسپیشل سیل کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دونوں کوہریانہ سے گرفتار کیا گیاہے ۔

پولس اب ان دونوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی جہاں ان کا ٹی آئی پی کرایا جائیگا۔ٹی آئی پی کا یعنی(ٹیسٹ آئی ڈینٹیفکیشن پریڈ) اس میں پولس ملزمین کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتی ہے ۔ٹی آئی پی روم کے درمیان میں کالے شیشے کی فلم چڑھی ہوتی ہے ۔اسمیں ایک طر ف ملزم ہوتے ہیں اور دوسری طرف متاثرہ اورمجسٹریٹ۔ ملزم کے ساتھ کچھ لوگ اور کھڑے کئے جاتے ہیں اور متاثرہ کوملزم کی شناخت کرنی ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...