کاروار اور گوا کے پولم سے جوے کے  دو ایجنٹ گرفتار : 135000روپئے نقد ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2019, 6:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:05؍فروری (ایس او نیوز)ریاست گوا کی سرحد پر واقع پولم نامی مقام پر جوے کے دلال (او ، سی ) کے طورپر کام کرنے والی  عورت کی دکان پر ضلع کرائم برانچ پولس نے چھاپہ مار کر سنجنا رائکر نامی عورت کو گرفتار کرتے ہوئے 1.35لاکھ روپئے  ضبط کرلئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کاروار میں بھی ایک جوے کے دلال کو گرفتار کرلینے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔

اخبارات میں شائع ہوئی خبر کو لے کر سراغ کے تلاش میں نکلی پولس کوکاروار اور گوا کے پولم میں  کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ شہر کے ہائی چرچ روڈ پر ویسٹ کوسٹ وائن شاپ کے قریب  کئی قسم کے جوے کھیلے جانے کی مصدقہ خبر پر ڈی سی بی پولس نے پیر کی علی الصبح  چھاپہ مار کر  کلساروڈ ، وامن آشرم کے مکین گروناتھ ناگپا مڈیوال کو جواکھیلتے ہوئے پکڑاگیا۔ گروناتھ ،پولس نے پوچھ تاچھ کے دوران زبان کھولتے بتایا کہ وہ ایک جوے کا ایجنٹ ہے ، جوے کی رقم جمع کرکے گوا کے پولم کی مکین سنجنا رائکر کو دینے کی بات کہی۔

سراغ پاتے ہی پولس سیدھے گوا کے پولم  ایکسائز چک پوسٹ کے قریب والی سنجنارائکر کی دکان پر چھاپہ مارا تو جوے کے نمبرات والی چٹھیاں ، چار موبائیل اور 135000روپئے نقد ضبط کرلئے۔ دونوں ملزموں پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی ونایک پاٹل کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر شرن گوڈاکی قیادت میں پولس عملے نے کارروائی انجام دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...