بھٹکل:تنگنگنڈی ساحل پر دو ماہی گیر بوٹ غرقآب : کوئی جانی نقصان نہیں
بھٹکل:6/فروری (ایس او نیوز) ماہی گیری کے بعد ساحل کی طرف لوٹنے کے دوران ایک ماہی گیر بوٹ توازن کھو کر سمندر میں غرق ہوتے ہوگئی، اس دوران غرق ہونے والی بوٹکو بچانے جب دوسری ماہی گیربوٹ قریب پہنچی تو دونوں بوٹوں کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجےمیں دونوں بوٹ سمندر میں ڈوب گئی۔ یہ حادثہ تنگنگنڈی بندر پر پیر کی شام5بجے پیش آیا ہے۔
نقصان زدہ بوٹوں کے مالکوں کی شناخت یشونت موگیر اور لکشمن موگیری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یشونت کی ’’درگا گوری ‘‘ اور لکشمن کی’ دھن لکشمی ‘‘ کی بوٹ کو حادثے میں نقصان پہنچا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ساحل پر زیادہ کیچڑ ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ بوٹ جب ڈوبنے لگی تو فوری طور پر ماہی گیروں نےبوٹ کو رسی سے باندھ کر ساحل پر لانے کی کوشش کی، مگر وہ بھی ناکام ہوئی ۔ عافیت کی بات یہ رہی کہ دونوں بوٹوں کے ڈوبنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ نقصان کا اندازا 30لاکھ روپئے بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درگا دیوی بوٹ کو بچانے کے لئے دھن لکشمی بوٹ مدد کے لئے پہنچی تھی، مگر وہ بھی حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کیا گیاہے ، جانچ جاری ہے۔ تنگنگنڈی ساحل پر زیادہ کیچڑ ہونے کی وجہ سے گذشتہ 15سالوں میں 50سے زائد بوٹ ڈوبنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔