دہلی سمیت شمالی ہند میں زلزلے کے دو جھٹکے، ہریانہ میں مرکز
نئی دہلی،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں آج درمیانہ شدت کے دو زلزلے آئے جن جھٹکے دہلی سمیت شمالی بھارت کے دیگر حصوں میں محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے تحت آنے والے زلزلے کے سینٹرنے بتایاکہ پہلے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.0تھی اور زلزلے کامرکز ہریانہ کے روہتک ضلع میں تھا۔صبح چاربج کر 25منٹ پر آئے اس زلزلے کامرکززمین سے 22کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا دوسرا جھٹکا 3.2شدت کاتھااوریہ صبح آٹھ بج کر 13منٹ پرمحسوس کیاگیا۔اس زلزلے کامرکززمین سے10کلومیٹر اندرتھا۔ابھی تک کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی خبرنہیں ملی ہے۔