کالی کٹ میں خواتین کے کردارپر دوروزہ بین الاقوامی سمینار کا انعقاد، حامد انصار ی کریں گے شرکت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی مسلمانوں کے تھنک ٹینک مانے جانے والے ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کا ریاست کیرالہ کے معروف شہر کالی کٹ میں چیربرائے اسلامی تعلیمات اینڈ ریسرچ یونیورسیٹی اور نیشنل وویمن فرنٹ کے اشتراک سے آئندہ 23/24 ستمبر 2017 بروز سنیچر ،اتوار کو’’ انسانی معاشرہ کی تعمیر میں خواتین کے کردار‘‘ پر دورزہ بین الاقوامی سمینا منعقد ہورہاہے ،جس میں سابق نائب صد رجمہوریہ حامد انصاری سمیت ملک وبیرون ملک سے متعدد دانشوار خواتین وحضرات شرکت کریں گے۔

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر منظور عالم نے دہلی میں آئی او ایس کی آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ کی کامیابی او ر سوسائٹی کی تعمیر میں خواتین کا رول بنیادی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے ،اسلام نے معاشرہ میں خواتین کو ہرشعبہ زندگی میں ترجیح واہمیت دی ہے اور عورتوں کے بغیر معاشرہ کی کامیابی کا کوئی تصور نہیں کیا جاسکتاہے ،اسلام شروع سے حقوق نسواں کا علمبردار رہاہے اور آج بھی خواتین کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت صرف اسلامی تعلیمات میں ہی پنہاں ہے ،آج ضرورت ہے کہ خواتین کے کردار اور ان کی خدمات کو اجاگر کیا جائے اور اسی مقصد کے پیش نظر یہ سمینار منعقد کیا جارہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ زمانہ نبوت میں خواتین کی حیثیت ۔اقتصادی ترقی میں مسلم خواتین کا کردار۔ انتخابی سیاست میں خواتین کا رول۔میڈیا اور خواتین،تعلیم ،مذہب اور سیکولرزم سے خواتین کی وابستگی ۔مسلم دنیا میں خواتین کا مقام۔ مسلم ممالک میں قانون سے وابستہ خواتین وغیرہ اس سمینار کے اہم موضوعات ہیں جس پر ملک وبیرون ملک سے تشریف لائے مردوخواتین اسکالرس مقالات پیش کریں گے اور شرکاء اظہار خیال فرمائیں گے ۔

سمینار کا آغازسابق نائب صدر جمہوریہ ہندجناب حامد انصاری کریں گے ۔پروفیسر افضل وانی پروفیسرجی جی ایس آئی پی یونیورسیٹی دہلی ۔ڈاکٹر محمد بشیر وائس چانسلر یونیورسیٹی آف کالی کٹ ۔ڈاکٹر نورہ الحساوی صدر شعبہ اسلامیات پرنسیز نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسیٹی ریاض سعودی عربیہ۔ڈاکٹر شرمین اسلام اسسٹنٹ پروفیسرایسٹرن یونیورسیٹی ڈھاکہ بنگلہ دیش ۔ محترمہ سید النساء سید شریک بانی افریکن وویمن آف فیتھ اینڈ نیٹ ورک دربن افریقہ۔ڈاکٹر نسیمہ حسن ریسرچ اسکالر بی آئی آئی ٹی بنگلہ دیش۔محترمہ عظمی فرحت صدیقی ریاض سعودی عربیہ۔ڈاکٹر کے ٹی جلیل وزیر ریاست کیرلا۔پنکد رشید علی تھنگال چیرمین کیرلا وقف بورڈ۔پروفیسر عرشی خان علی (گڑھ مسلم یونیورسیٹی) کے علاوہ متعدد خواتین وحضرات مقالہ پیش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...