ٹوئٹر پر’چھکا‘ کہنے والے شخص کو کرن جوہر کا کرارا جواب 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 2:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہور فلمساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ایک شخص کی طرف سے ’چھکا‘کہے جانے کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چھکا کہنے والا شخص جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ایک صحافی کے ساتھ کرن کے انٹرویو کے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر یوزر نے کہاکہ ایک چھکا دوسرے چھکے کا انٹرویو لے رہا ہے، اس یوزر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کرن نے ٹوئٹ کیا، میں امید کرتا ہوں کہ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے، اپنی دوائیاں لینا نہ بھولیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب ٹوئٹر پر ان کامذاق اڑایاگیاہے۔ سیروگیسی کی مدد سے والد بنے کرن نے اس سے پہلے ایک انٹرویومیں کہاتھاکہ ٹوئٹرپرکئی باران کامذاق اڑایاجاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...