ممبئی میں لوکل ٹرین میں ٹی وی صحافی پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2018, 9:08 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی ریلوے لائن پر یہاں ایک لوکل ٹرین کے اندر آج صبح تقریباً آٹھ مسافروں نے ایک سینئر ٹی وی صحافی پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ریلوے پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ہندی نیوز چینل میں کام کرنے والے سدھیر شکلا حملے میں زخمی ہو گئے۔واقعہ میرا روڈ اور اندھیری ریلو ے اسٹیشنوں کے درمیان ہوا۔سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) کے سینئر حکام نے کہاکہ لوکل ٹرین کے فٹ بورڈ پر کھڑے مسافروں کے ایک گروپ نے یہ کہتے ہوئے شکلا کو اندھیری جانے والی ٹرین میں چڑھنے سے روکا کہ اندر جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حالانکہ شکلا ٹرین میں چڑھ گئے جس کے بعد ان کے اور ان مسافروں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔افسر نے بتایا کہ اس کے بعد گروپ نے انہیں پیٹنا شروع کر دیا اور جب شکلا نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی تو ان کا فون بھی چھین لیا۔حملے میں زخمی ہوئے ٹی وی صحافی کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ مغربی ریلوے جی آر پی کے پولیس ڈپٹی کمشنر پروشوتم کراڈ نے کہاکہ ان کا علاج مکمل ہونے کے بعد ہم ملزمان کی شناخت کے عمل کو شروع کریں گے اور ان کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اندھیری میں جی آر پی یونٹ میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ممبئی پریس کلب نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حکومت اور پولیس اتھارٹی کو مطلع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...