ترکی: سلطان فاتح یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ کیلئے داخلہ مفت

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2017, 6:17 PM | عالمی خبریں |

استنبول،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے شہر استنبول میں قائم سلطان محمد فاتح یونیورسٹی نے فلسطینی طلبہ وطالبات کے لییمفت تعلیم کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے فلسطینی طلبہ کی ایک مخصوص تعداد کو داخلے سمیت دیگر تمام تعلیمی سہولیات اور ضروریات مفت فراہم کی جائیں گی۔اس بات کا اعلان سلطان محمد فاتح یونیورسٹی کے وائس چانسلر موسیٰ ڈومان نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن سید ابو مسامح سے ملاقات کے دوران کہی۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ابو مسامح فیدار آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد مشینش اور عالمی علماء کونسل کونسل کے رکن عبدالوھاب زیدان نے حال ہی میں استنبول میں سلطان محمد فاتح یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر یونیورسٹی میں اسلام علوم کے لیے مختص کالج کے ڈین احمد طوران اور حدیث کے استاد ڈاکٹر خلیل قوتلائی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے کے ساتھ ساتھ ترکی میں موجود فلسطینی طلبہ کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنے پیش کش کی گئی۔سلطان محمد فاتح یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ کے داخلے کے معاملے کی فیدار تنظیم اور یونویرسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج نگرانی کریں گے۔ فیدار تنظیم کی طرف سے لائے جانے والے فلسطینی طلبہ کی رجسٹریشن اور دیگر فیسز کی چھوٹ دی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...