شام میں فوجی مداخلت پرامریکا اورترکی میں کشیدگی،ترکی نے شام میں آپریشن روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2016, 4:14 PM | عالمی خبریں |

انقرہ30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شمالی شام کے جرابلس شہر میں ترک فوج کے حالیہ آپریشن پرامریکا کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن نے جرابلس میں کرد جنگجوؤں کے خلاف جاری ترکی کی فوجی کارروائی کی ڈٹ کر مخالفت کرتے ہوئے انقرہ سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ترکی نیجرابلس میں جاری فرات کی ڈھال کے عنوان سے فوجی آپریشن کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ شام میں جنگجوؤں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر کسی کو ناک چڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واشنگٹن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز مکمل طورپر دریائے فرات کی مشرق کی سمت میں پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی نے جرابلس میں فوجی کارروائی جاری رکھی تو اس کے نتیجے میں حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔امریکی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ترکی کی طرف سے کرد فورسز کے انخلاء کا جو مطالبہ کیا گیا تھا اس پر اتوار کے روز تک مکمل طورپر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔ اس وقت کرد فورسز دریائے فرات کی مشرقی سمت میں جا چکی ہیں البتہ چند ایک کرد غالب دریا کے مغربی کنارے پر موجود ہیں مگر وہ کرد عسکری گروپ حمایۃ الشعب کا حصہ نہیں ہیں۔ادھر دوسری جانب ترکی نے بار دگر کرعسکری یونٹوں سے کہا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کسی کو ترک فوج کی پیش قدمی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی شام کے جرابلس شہر میں توپخانے سے 60 حملے کیے گئے جن میں کرد باغیوں کے20ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ وہ داعش اور کردوں کی طرف سے لاحق خطرات کے مکمل خاتمے تک شام میں فوجی کارروائی جاری رکھیں گے۔قبل ازیں امریکا نے ترکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لڑائی کے بجائے شام کی جیش الحر اور امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔ امریکی حکومت کی طرف سے کیا گیاہے کہ داعش سے خالی علاقے میں شامی اپوزیشن کے کسی گروپ کو نشانہ بنانے سے معاملات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...