داعش کے مبینہ حملے میں ترک پولیس اہلکار ہلاک،پولیس اہلکار کو مشتبہ شخص نے چاقو سے نشانہ بنایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2017, 1:28 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے شہر استنبول میں ایک پولیس مرکز کے قریب مشتبہ شخص نے چاقو کے پے درپے کئی وار کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کے مطابق مشتبہ حملہ آور کا تعلق دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ سے ہوسکتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ حملہ آور خود کش حملے کی تیاری کررہا تھا۔خبر رساں ادارے نے انسداد دہشت گردی فورس کے ایک ذریعیکے حوالے سے بتایا ہے کہ استنبول میں پولیس نے داعش کے دو مشتبہ جنگجوؤں کا تعاقب کیا اور ان میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا۔اسے ایک پولیس گاڑی میں استنبول کے پولیس مرکز میں لے جایا جا رہا تھا کہ شاہراہ الوطن پر ایک مشتبہ شخص نے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کردیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جو کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بھی ہلاک ہوگیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔