ترک فوجی گاڑیاں شام میں داخل
انقرہ،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترک فوجی گاڑیاں شامی صوبے ادلب میں داخل ہو گئی ہیں۔ عینی شاہدین نے روئٹرز کو بتایا کہ اتوار کے دن جب ترک فوجی شام میں داخل ہوئے تو تحریر الشام کے جنگجو ان کو مدد فراہم کرتے رہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ کچھ مقامات پر ترک افواج اور جہادیوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز ہی ترک صدر نے کہا تھا کہ شامی باغیوں کو جہادیوں کے خلاف عسکری کارروائی میں مدد فراہم کی جائے گی۔