ترک فوج شامی صوبے اِدلب میں داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 8:06 PM | عالمی خبریں |

دمشق،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے حالات و واقعات پر نگار رکھنے والے مبصر ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں ترکی کی فوج داخل ہو گئی ہے۔ اِدلب پر انتہا پسند جہادیوں کا کنٹرول ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ترک فوج اِدلب سے گزرتی ہوئی حلب کے مغربی حصے تک پہنچ سکتی ہے۔ ترک حکام نے اِدلب میں اپنی فوج کی جمعرات بارہ اکتوبر سے شروع ہونے والی پیش قدمی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ پیر کو البتہ یہ کہا گیا تھا کہ ترک فوج شام کے شمال مغربی حصے میں نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی کہہ چکے ہیں کہ ترکی کے حامی باغی شام میں عسکری مہم کی قیادت کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...