ترکی کی شام میں کارروائی کے جو بائیڈن کے دورے پر ممکنہ اثرات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2016, 4:33 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب انقرہ تہران اور ماسکو تک رسائی کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ترکی شام میں داعش اور شام کی کرد فورسز کو ہدف بنا کر بمباری کر رہا ہے۔اب جب کہ امریکہ شام کی کرد فورسز کی حمایت کر رہا ہے، اندیشہ ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے دورہ ترکی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ترکی کی طرف سے پیر کو بھی شام کے سرحدی جرابلس میں داعش کی فورسز پر گولہ باری کرتی رہی ہیں۔ یہ قصبہ داعش کی ایک اہم رسدی گزر گاہ ہے۔ اور یہ ترک سرحد پر اس کے کنٹرول میں باقی رہ جانے والا آخری قصبہ ہے۔یہ بمباری ترک وزیر خارجہ مولود چاوس اوغلو کی جانب سے اس وعدے کے بعد ہو رہی ہے کہ داعش کا سرحد سے قلع قمع کر دیا جائے گا۔ہم داعش کی موجودگی کی شام کی سرحد کو صاف کر دیں گے۔وزیر خارجہ مولود چاوس اوغلو نے یہ تبصرہ ترک شہر غازی عنتب میں ہفتے کے روزکردوں کی شادی کی ایک تقریب پر خود کش بمباری کے واقعے کے بعد کیا۔ابتدائی رپورٹس داعش کو مورد الزام ٹھہراتی ہیں۔

ترک حمایت یافتہ شامی آرمی فورسز کی جانب سے جرابلس پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر متوقع ایک فوجی کارروائی سے قبل مدد کی غرض سے شام کی سرحد پر ٹینک جمع کر رہا ہے۔لیکن ترک توپخانہ وائی پی جے کی شامی کرد فورسز کو بھی ہدف بنا رہا ہے،اس اقدام کے بارے میں تاثر یہ ہے کہاس کامقصد باغی گروپس کی جانب سے جرابلس پر قبضے کی کوششوں کو متاثر کرنا ہے۔وائی پی جے شامی ڈیمو کریٹک فورسز کی بڑی اکثریت پر مشتمل ہے جو امریکی فوج کی حمایت کے ساتھ داعش کو عبرتنا ک شکست کے ایک سلسلے سے دوچار کر چکی ہیں۔لیکن انقرہ شامی کردوں پر دہشت گرد ہونیاور کرد باغی گروپ پی کے کے کے ساتھ منسلک ہونیکا الزام عائد کرتا ہے۔ استنبول کی قادر ہیس یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سولی اوزل کہتے ہیں کہ شامی کرد سیاسی پارٹی پی وائی ڈی اور اس کے فوجی ونگ وائی پی ڈی پر انقرہ اور واشنگٹن کیدرمیان اختلافات امریکی نائب صدر جو زف بائیڈن کے انقرہ کے حالیہدورے کو متاثر کر سکتے ہیں۔میں نے ایسی کوئی علامت نہیں دیکھی ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ امریکیوں نے پی کے کے کی وجہ سے ترکی کی مدد کرنا بند کر دی ہے۔ترکی کیا کہہ رہا ہے تو دیکھیں پی وائی ڈی شام میں پی کے کے کی ایک شاخ ہے۔ تو آپ کو ان کی مدد نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن اس دلیل کو امریکی بار بار اور بہت استقامت کیساتھ مسترد کر چکے ہیں۔ تو کیا وہ یہ کھیل جاری رکھ سکتے ہیں ؟ میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ میر ا خیال ہے کہ جب بائیڈن یہاں آئیں گے تو یہ ایک بڑا مسئلہ ہو گا۔ 

انقرہ پی وائی ڈی پریہ الزام عائد کرتا ہے کہ وہترک سرحد پر ایک آزاد مملکت کی تشکیل کی کوششکر رہا ہے، جس سے اسے ڈر ہے کہ ترکی کی خود اپنی شورش زدہ کرد اقلیت کوتحریک ملیگی۔ اب جب کہ امریکہ اور برطانیہ کی خصوصی فورسز کے بارے میں خیال ہے کہ وہشامی کرد فورسز کیدرمیان مشیر کے طو ر پر موجود ہیں ، امکان یہ ہے کہ واشنگٹن بڑھتی ہوئی کشیدگیاں کم کرنے کی کوشش کرے گا۔جو بائیڈن کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب انقرہ تہران اور ماسکو تک رسائی کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ المانیٹر ویب سائٹ کے ترک سیاسی کالم نگار سمیع ایڈلیز کہتے ہیں کہ ترک سفارت کاری کا مقصد صرف اور صرف کردوں کی امنگوں اور آرزؤوں کی تکمیل میں رخنہ اندازی ہی ہے ۔ اگر واشنگٹن اور ماسکو اور تہران کے ساتھ ترکی کے تعلقات بہتر ہوتے ہیں اور انہیں ایران کی جانب سے شمالی شام میں کرد علاقے کی ناپسندیدگی کے عوامل سے تقویت ملتی ہے، تو کردوں کا اثر و رسوخ ماند پڑنا شروع ہو جائے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اپنی مجوزہ ملاقات کے دوران مسٹر بائیڈن کے بارے میں بڑے پیمانے پر یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ انہیں اس حوالے سے سخت دباؤ کا سامنا ہو گا کہواشنگٹن شامی کرد فورسز کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ د ے۔مبصرین کا دعوی ہے کہ ایسا اس لیے ممکن نہیں ہے کہ انہیں جہادیوں کے ساتھ لڑنے کے لیے سب سے موثر فورس سمجھا گیا ہے، خاص طور پر اب جب کہ داعش کے خود اعلان کردہ دار الحکومترقہ پر قبضے کے لیے ایک اہم جنگ کا خطرہ موجود ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...