ترکی روس سے ایس 400میزائل خریدے گا:اردگان

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2017, 6:30 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نیٹو کی تشویش کے باوجود، ترکی روس کا ایس 400میزائل نظام خریدنے پر رضامند ہے۔ یہ متنازع خریداری ایسے وقت ہو رہی ہے جب ترکی روس کے ساتھ چلنے پر آمادہ ہے، جب کہ 2015ء میں ترکی نے شام میں روس کا لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔اردوان نے منگل کے روز اپنے پارلیمانی معاونین کو بتایا کہ ہم نے اس معاملے پر (ایس 400کی خریداری)کے بارے میں قدم اٹھایا ہے۔ معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔اردوان نے کہا کہ خدا نے چاہا تو ہم دیکھیں گے کہ ایس 400میزائل ہمارے ملک میں آ چکا ہوگا؛ جس کے بعد، مشترکہ پیداوار کا عمل شروع ہوگا۔
ترک صدر نے نیٹو کے اپنے ساتھیوں کی تشویش دور کرنے کا موقع نہیں گنوایا۔ ساتھ ہی، اُنھوں نے کہا کہ اس سے تناؤ کیوں پیدا ہوگا؟ ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لیے بہتر طریقہء کار کی تلاش میں رہنا چاہئے۔داعش سے نبردآزما شام کے کرد گروہوں کو مدد فراہم کرنے پر ترکی مغربی اتحادیوں پر برہم ہے، جنھیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے، جب کہ انسانی حقوق کے معاملے پر اُس کے خلاف نکتہ چینی جاری ہے۔ترکی کے نیٹو کے ساتھیوں نے روسی نظام اور اپنی ٹیکنالوجی کے فرق پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ ممکن ہے نیٹو نظاموں کے راز چرانے کے لیے روس ایس 400کا استعمال کرے۔ اس تنازع کے نتیجے میں ترکی کی وفاداری پر اضافی سوال اٹھ سکتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...