ترکی کسی لمحے عراق سے ملنے والی سرحد بند کر سکتا ہے: ایردوآن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 11:13 AM | عالمی خبریں |

انقرہ، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ترکی نے ایک مرتبہ پھر عراق کے راستے عراقی کردستان کے ساتھ ملنے والی اپنی زمینی سرحد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سے قبل ترکی شمالی عراق کے لئے اپنی فضائی سرحد بند کر چکا ہے۔موقر ترک معاصر عزیز "حریت" نے صدر رجب طیب ایردوآن کا ایک بیان شائع کیا ہے جس میں انہوں نے "کسی بھی لمحے شمالی عراق سے ترکی کی سرحد بند کرنے کی وارننگ دی ہے۔" ترک صدر کا یہ بیان علاقے سے فضائی رابطے منقطع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کردستان کی عراق سے علاحدگی سے متعلق ریفرینڈم کے بعد صدر ایردوآن سرحد بند کرنے کی دھمکیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔اخبار کے مطابق ان خیالات کا اظہار رجب طیب ایردوآن نے پولینڈ سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شمالی عراق پر ترک فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ زمینی سرحد کی بندش سے متعلق امور زیر غور ہیں، تاہم ابھی ہم نے یہ قدم نہیں اٹھایا لیکن ہم یہ قدم کسی بھی وقت اٹھا سکتے ہیں۔سوموار کے روز ترکی نے عراقی کردستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ کردستان سے ملانے والی مرکزی رہداری کا کنٹرول عراق کی مرکزی حکومت کے حوالے کر سکتے ہیں۔ شمالی عراق میں الخابور نامی سرحدی رہداری کردستان اور ترکی کے درمیان اہم کراسنگ سمجھی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔