ترکی کے دیار بکر ہوائی اڈے پر میزائل حملہ،حکومت مخالف کردستان ورکرز پارٹی پر حملے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:02 PM | عالمی خبریں |

استنبول،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکر ہفتے کی شب میزائل حملہ کیا گیا، تاہم علاقے کے گورنر حسین اکسوی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے اس حملے کا الزام علاحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔’’ودغان‘‘نامی خبر رساں ایجنسی نے اس سے قبل ایک ڈسپیچ میں بتایا تھا کہ کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں نے دیار بکر ہوائی اڈے پر چار میزائل داغے تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ باغیوں کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائل ہوائی اڈے پر پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب خالی علاقے میں گرے جس سے زوردار دھماکا ہوا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکوں کی آواز سن کر پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم ان میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے بعد ہوائی اڈے کو جانے والے راستے بند کر دیئے گئے اور وقتی طور پر ائرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔یاد رہے کہ یہ میزائل حملہ کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے شامی سرحدی علاقے جیزری میں کئے جانے والے خودکش حملے کے بعد ہوا ہے۔ جیزری حملے میں گیارہ پولیس اہلکار موت سے ہمکنار ہوئے۔ترکی کا جنوب مشرقی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز اور کردستان ورکر پارٹی کے باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ برس موسم گرما کے بعد سے دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں میں 1984سے اب تک چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔