ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ء میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 11:52 AM | عالمی خبریں |

انقرہ،10/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار اپریل 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔ترکی اور شام کی سرحد پر 900کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی" کے چیئرمین ارگون توران نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2014ء کے بعد سے دیوار فاصل کی تعمیر کا کام جاری ہے، توقع ہے کہ اپریل 2017ء تک دیوار مکمل کرلی جائے گی۔خیال رہے کہ ٹوکی ترکی کی سرکاری تعمیراتی فرم ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں کم قیمت پر تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ شمالی شام کی سرحد پر ترکی کی جانب سے دیوار کا ٹھیکہ بھی اسی کمپنی کے سپرد ہے۔ گذشتہ اگست میں ترک فورسز نے داعش اور کرد مسلح جنگجوؤں کو بھگانے کے لیے شام کے اندر گھس کر کارروائی شروع کی تھی۔ٹوکی کے چیئرمین ارگون توران نیرایئٹرز کو بتایا کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک ترکی اور شام کے درمیان نو سو کلومیٹر طویل دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے کئی مقامات پر ٹاور بھی تعمیر کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...