فلسطین مسودہ قرار داد کو امریکہ کا ویٹو ناقابل قبول ہے: ترکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 12:20 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 2جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی نے متحدہ امریکہ کے فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرار داد کو ویٹو کرنے پر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔دفترِ خارجہ کے تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 14 مئی کو پیش آنے والے قتل عام کے بعد کویت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرار داد پر امریکہ کا ویٹو انتہائی افسوس دہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے تشدد کے حوالے سے حساب پوچھنے اور اسرائیل کو اس قسم کی گھناؤنی حرکات سے باز رکھنے میں ایک بار پھر ناکام رہنے پر توجہ مبذول کرانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کو ملتوی نہ کیا جا سکنے والا ایک لازمی امر ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام و سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے پہلے درجے کے ذمہ دار اور اختیاراتی ادارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پر امن احتجاجی مظاہرے کرنے والے معصوم شہریوں کو ہدف بنانے والے قتل عام اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے زیر محاصرہ زندگی بسر کرنے والے فلسطینیوں کے تحفظ کو بین الاقوامی میکانزم میں شامل کرنے کی اپیل کے حامل مسودے کو ویٹو کیا جانا ایک ناقابل قبول اور ناقابل جواز عمل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...