فرانسیسی صدر کی ترکی اور شام کے کْردوں کے درمیان ثالثی کی پیش کش
پیرس30مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے جمعرات کے روز کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل اتحاد "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (ایس ڈی ایف) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماکروں نے داعش تنظیم کے خلاف ایس ڈی ایف کی قربانیوں اور فیصلہ کن کردار کو سراہا۔ایلیزے پیلس کے بیان کے مطابق فرانسیسی صدر نے دہشت گردی کے مسلسل خطرے کے بیچ اس معرکے کی ترجیحی اہمیت کو باور کرایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانس اور عالمی برادری کی مدد سے سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور ترکی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ قائم ہو گا۔سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو شام میں داعش تنظیم کے خلاف انسدادی مہم میں پیش رو کی حیثیت حاصل رہی۔