ٹرمپ کے آرمینی مسئلے پر بیانات کو مسترد کرتے ہیں : ترکی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:48 PM | عالمی خبریں |

انقرہ25اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سن 1915 کے آرمینی واقعات کے حوالے سے تحریری اعلان میں جگہ پانے والے غلط بیانات اور جانبدار تاریخ پر تبصروں کو مسترد کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سن 1915 کے واقعات کے بارے میں 24 اپریل سن 2018 کو جاری کردہ غلط اور غیر حقیقی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی، امریکی انتظامیہ سے سلطنت عثمانیہ کے تمام تر اقوام کے عظیم سطح کے کرب کو برداشت کرنے والے اْس دور میں منصفانہ مؤقف اپنانے کو قبول کرنے کی توقع رکھتا ہے۔اس دائرہ کار میں صدر ٹرمپ کو ہم اس چیز کی یاد دہانی کراتے چلیں کہ اسی دور میں آرمینی باغیوں کے ملوث ہونے والے واقعات کی بنا پر 5 لاکھ سے زائد مسلمان باشندوں کا قتل ہوا تھا۔ترکی ایک مشترکہ تاریخ کمیشن کے قیام کے ذریعے ماضی کے ان تلخ واقعات کو آشکار کیے جانے کی تجویز کو بار ہا پیش کرتا چلا آیا ہے اور اس نے اپنے قدیم ریکارڈز کو محققین کے لیے پیش کر رکھا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے عثمانی آرمینی باشندوں کی امسال بھی 24 اپریل کے روز استنبول کے آرمینی پیٹرک خانے میں 800 سو سالہ ترک۔آرمینی دوستی کے شانِ شایان منعقدہ ایک رسم کے ساتھ یاد منائی گئی ہے ۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی انتظامیہ کو صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے مذکورہ رسم کے لیے دیے گئے پیغام کو ملحوظِ خاطر رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...