شام کے مستقبل پر بات چیت کے لیے ترکی ، روس اور ایران کا سربراہ اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th April 2018, 10:57 AM | عالمی خبریں |

انقرہ 4اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آج بدھ کے روز شام کے مستقبل کے حوالے سے ایک سہ فریقی سربراہ اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ترکی، ایران اور روس بحران کے پر امن حل کے طریقوں پر غور کریں گے۔دوسری جانب روس کے صدر ولادیمر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک شام کی سیادت برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔تین ملکی سربراہ اجلاس میں حسب معمول شامی حکومت اور اپوزیشن کی شرکت کے بغیر شام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ ایک روسی عہدے دار کے مطابق انقرہ میں آج کی ملاقات میں اولین ترجیح شام کے نئے آئین کے لیے ایک دستور ساز کمیٹی کے کام کا آغاز ہے۔ادھر شام میں روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے قصبے دوما سے جیش الاسلام تنظیم کے 1100 ارکان اپنے اہل خانہ سمیت نکل آئے ہیں۔ شامی حکومت کے میڈیا کے مطابق ان افراد کو لے جانے والی بسوں نے جرابلس کا رخ کیا جہاں ترکی کی فوج اور اس کے حلیف شامی اپوزیشن گروپوں کا کنٹرول ہے۔روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے عربی روزنامہ الحیاۃ کو بتایا کہ آئین تیار کرنے والی کمیٹی پر کام کے علاوہ نئی حکومت ، انتخابات ، دہشت گردی ، سکیورٹی ادارے اور گرفتار شدگان کی رہائی سے متعلق امور بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ اوشاکوف کے مطابق ترکی کی جانب سے عبوری مرحلے میں بشار الاسد کی موجودگی کی مخالفت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ روس کا مشن مشکل نہیں ہو گا۔آج کی انقرہ ملاقات میں اضافی اقدامات بھی وضع کیے جائیں گے جن کا مقصد لڑائی روک دینے کے نظام کو مضبوط بنانا ہے تا کہ سیف زونز پر کام کو یقینی بنایا جا سکے۔شامی حکومت کی غیر موجودگی میں ہونے والے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں آئینی اصلاح کو مؤثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جس میں اقوام متحدہ کا بھی حصّہ ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...