شامی باغیوں کا ترک فوج پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 11:47 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،8؍اکتوبر (ایس و نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آج اتوار کو ترک افواج اور القاعدہ کی سابقہ شامی شاخ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ابھی گزشتہ روز ہی انقرہ حکومت نے ادلب میں ایک بڑی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سیرین آبزرویٹری اور عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ ادلب کی سرحد پر پیش آیا۔ اس دوران ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح تحریر الشام ( ایچ ٹی ایس) کے دہشت گردوں نے ترک فوج کی ایک گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ترکی اور ادلب کے مابین تعمیر شدہ دیوار کے کچھ حصوں کو وہاں سے ہٹانے میں مصروف تھی۔ ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’ حملے کے جواب میں ترک فوج نے جوابی فائرنگ کی اور علاقے پر بم بھی برسائے۔‘‘ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ انقرہ حکومت کے حامی باغی شمال مغربی شام میں ایک ایسی عسکری کارروائی کی قیادت کریں گے، جو دہشت گردوں کے تحریر الشام نامی اتحاد کے خلاف ہے۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ’’تاہم اس واقعے کا ایردوآن کی جانب سے عسکری کارروائی کے آغاز کے اعلان سے بظاہر کوئی تعلق دکھائی نہیں دیتا۔‘‘ اس سے قبل کئی ہفتوں سے ایچ ٹی ایس کے خلاف کسی نئے آپریشن کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور شاید اس کا تعلق ادلب اور ارد گرد کے علاقوں میں ایک ’’غیر عسکری خطے‘‘ کے قیام کے منصوبے سے بھی ہے۔ترکی، روس اور ایران جنگ سے تباہ حال ملک شام میں چار جنگ بندی زون کے قیام پر اتفاق کر چکے ہیں۔ اس تنازعے میں ایران اور روس کا شمار شامی صدر بشارالاسد کے حامیوں میں ہوتا ہے۔ شام میں مارچ 2011ء سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک سوا تین لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...