ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کا شمالی شہر الباب پر کنٹرول

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 8:59 PM | عالمی خبریں |

استنبول، 23/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں نے شام کے شمالی شہر الباب پر قریب قریب مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب وہ وہاں داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کررہے ہیں۔ترک وزیر دفاع نے سرکاری خبررساں ایجنسی انا طولو کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ شامی جیش الحر کے جنگجو ترک ٹینکوں،لڑاکا طیاروں اور خصوصی فورسز کی مدد سے الباب کے وسط میں پہنچ گئے ہیں۔جیش الحر کے جنگجوؤں نے گذشتہ کئی ہفتوں سے الباب کا محاصرہ کررکھا تھا۔ترکی کی سرحد سے تیس کلومیٹر دور واقع داعش کے مضبوط گڑھ الباب پر قبضے کے بعد شام کے اس علاقے میں ترک فورسز کے اثر ورسوخ میں اضافہ ہوگا اور اس کے حمایت یافتہ شامی باغی جنگجو اب داعش کے خود ساختہ دارالحکومت الرقہ کی جانب پیش قدمی کرسکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔