ترکی میں کرد نواز جماعت کے قیام میں خانہ جنگی لانے کی مغربی کوشش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 9:17 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 12فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی میڈیا کے مطابق شاخ زیتون آپریشن سے چراغ پا ترکی میں کرد نواز جماعت ’ایچ ڈی پی‘ نے اپنی نئی قیادت کے طور پر دو افراد کا انتخاب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انقرہ میں ہونے والے ایک پارٹی اجلاس میں تقریباً آٹھ سو کارکنوں نے ایچ ڈی پی کی باگ ڈور رکن پارلیمان پروین بلدان اور اقتصادیات کے پروفیسرسیزائی تیمیلی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دونوں صلاح الدین دیمیرتاس کے جانشین ہوں گے، جو گزشتہ پندرہ ماہ سے زیر حراست ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن ایچ ڈی پی کی قیادت پر کرد دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ ترکی میں اس جماعت کے متعدد کارکن پہلے ہی جیلوں میں قید ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...