ترکی اور سعودیہ کی مشترکہ ٹیم خاشقجی گم شدگی کیس کی تحقیقات کرے گی

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 12th October 2018, 9:26 PM | عالمی خبریں | خلیجی خبریں |

ریاض 12اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) ترک صدر کے دفتر نے لاپتا سعودی شہری اور صحافی جمال خاشقجی کے کیس کی تحقیقات کے لیے سعودی عرب اور ترکی کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انقرہ نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی غرض سے سعودی عرب کی تجویز قبول کر لی ہے۔ یہ مشترکہ ٹیم اب اس معاملے کی چھان بین کرے گی۔جمال خاشقجی منگل 2 اکتوبر کو استنبول میں اچانک لاپتا ہوگئے تھے۔ان کی گم شدگی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک بحرانی کیفیت پیدا کردی ہے۔گذشتہ جمعہ سے قبل مصر کی کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت اخوان المسلمون اور قطر سے وابستہ میڈیا ذرائع نے اپنی خبری رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سعودی حکام نے استنبول میں واقع اپنے قونصل خانے میں خاشقجی کو حراست میں لے رکھا ہے۔لیکن سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا۔انھوں نے گذشتہ جمعہ کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ’’ جمال خاشقجی استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں نہیں تھے اور وہ ترک حکام کو قونصل خانے کی تلاشی کی اجازت دینے کو تیار ہیں حالانکہ وہ خود مختاری کی حامل جگہ ہے لیکن ہم نے کچھ بھی نہیں چھپایا ہے‘‘۔ ترکی کی وزارت خارجہ نیاس کے بعد کہا تھا کہ سعودی عرب نے لاپتا صحافی کے کیس کی تحقیقات میں ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سی آئی اے کا دعویٰ ، سعودی عرب کے شہزادے نے دیا تھا جمال خشوگی کے قتل کاحکم

امریکی اخبار وشنگتن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی موت کو لیکر امریکی کی خفیہ ایجنسی نے بڑا دعوی کیا ہے۔ امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے کہا ہے کہ نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے احکام دئے تھے۔

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

شمالی کوریا کا میزائل پروگرام جاری ہے، رپورٹ

ایک امریکی ریسرچ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائلوں سے متعلق ایسے 13 مقامات کا پتا لگایا ہے جن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی تازہ ترین علامت ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرانے کی امریکی کوشش تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

غیر ملکی طلبہ کی امریکہ میں دلچسپی کیوں گھٹ رہی ہے؟

غیر ملکی طالب علموں کی آمد سے امریکی معیشت کو ہر سال42 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے اور روزگار کی منڈی میں ساڑھے چار لاکھ ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔ غیر ملکی طالب علم امریکی معیشت کے لئے بے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

ہندوستان ڈیجیٹل فروغ اورترقی کے دورسے گذررہاہے ، سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں وزیراعظم کاخطاب

وزیراعظم نے سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہندوستان پر چھاجانے والے مالیاتی انقلاب اور ہندوستان کے 1.3 ارب عوام کی زندگی میں بہتر تبدیلیوں کا اعتراف ہے۔ہندوستان اور سنگاپور ہندوستانی اور آسیان ملکوں کے چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں کوایک ...

دمام میں کاسرگوڈ کے ایک شخص کی لاش کی تین سال بعد تدفین

دمام سعودی عربیہ میں تین سال قبل انتقال کرگئے پڑوسی تعلقہ  کاسرگوڈ کیرالہ کے حسینار کنہی (۵۷سال) نامی ایک شخص کی لاش کو تین سال بعد دفنایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم حسینار کنہی کے پاسپورٹ پر درج اس کے  ہندوستانی پتے میں کچھ خامیاں تھیں اور پتہ نامکمل تھا اس لئے سعودی پولیس ...

سی آئی اے کا دعویٰ ، سعودی عرب کے شہزادے نے دیا تھا جمال خشوگی کے قتل کاحکم

امریکی اخبار وشنگتن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی موت کو لیکر امریکی کی خفیہ ایجنسی نے بڑا دعوی کیا ہے۔ امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے کہا ہے کہ نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے احکام دئے تھے۔

ایران میں قید ضلع شمالی کینرا کے ماہی گیروں نے رہائی کی اپیل کے ساتھ جاری کیا نیا ویڈیو؛ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر نے جلد رہائی کی دی یقین دہانی

ایرانی سمندری حدود کے خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دبئی سے ماہی گیری کے لئے نکلنے والے شمالی کینرا کے جن 18افراد کو ایرانی حفاظتی دستے نے گزشتہ تقریباً ساڑھے تین مہینوں سے ’کشتیوں میں قید‘کررکھا ہے ، انہوں نے ایک نیا ویڈیو جاری کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم، دبئی جماعت ، ضلع ...

 قطر  حلقہ ادب اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں  نعتیہ اجلاس ومشاعرہ کا انعقاد

بڑی مسرت کی بات ہے کہ حلقہء ادب اسلامی۔قطر نے 8 نومبر 2018م کی شب اپنا سالانہ نعتیہ اجلاس ومشاعرہ  ادار ہ ادب اسلامی ہند کے کل ہند صدر  ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں منعقد کیا، موصوف محترم، حلقے کی خصوصی دعوت پر دوحہ قطر تشریف لائے ہوے تھے، اجلاس میں ڈاکٹر رضوان رفیقی فلاحی ...

دوحہ قطر میں ’جدید ادبی تحریکات و نظریات پر ایک نظر‘توسیعی خطبہ کا انعقاد : ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی    کا پرمغز خطاب

جدید ادبی تحریکات و نظریات پر ایک نظر، اس عنوان کے تحت مؤرخہ 10 نومبر 2018م سنیچر کی شام حلقہء ادب اسلامی قطر نے ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی صاحب کی ہندوستان سے آمد کی مناسبت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا، ڈاکٹر صاحب حلقہ کے سالانہ نعتیہ اجلاس و مشاعرہ کی صدارت کے ...