تیونسی خواتین پر غیرمسلموں سے شادی کی پابندی ختم کر دی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 10:44 PM | عالمی خبریں |

تیونس،18؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تیونس کی حکومت نے ملکی صدر کی سفارش پر مسلمان خواتین کی غیرمسلموں سے شادی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ تیونسی صدر کا کہنا ہے کہ اْن کے ملک کو ایک جدید ریاست کی صورت اختیار کرنے میں امتیازی رویے ختم کرنے ہوں گے۔

شمالی افریقی ملک تیونس کی حکومت نے اپنے صدر محمد الباجی قائد السبسی کی سفارش پر ملکی مسلمان خواتین پر غیر مسلم مردوں سے شادی کرنے پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ قبل ازیں تیونس کے مردوں کو یہ اجازت حاصل تھی کہ وہ غیر مسلم خواتین سے شادی کر سکتے ہیں لیکن مسلمان عورتیں ایسا نہیں کر سکتی تھیں۔ صدر السبسی کا کہنا ہے کہ تیونس کو ایک جدید ریاست کی صورت دینے کی کوشش میں تمام امتیازی قوانین کو ختم کرنا اور رویوں میں تبدیلی پیدا کرنا ضروری ہے۔

دسمبر سن 2014 سے تیونس پر محمد الباجی قائد السبسی کی صدارت میں قائم لبرل حکومت نے کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو اْن کی آزاد حکومتی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ تیونسی حکومت کے ایک اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اب کسی بھی مسلمان عورت اور غیر مسلم مرد کے درمیان شادی کا آزادانہ طریقے سے اندراج یا رجسٹرڈ کیا جا سکتا ہے۔ تیونس میں مسلمان خواتین پرغیر مسلموں سے شادی کی پابندی سن 1973 میں عائد کی گئی تھی۔

یہ امر اہم ہے کہ تقریباً گزشتہ تین برسوں سے الباجی قائد السبسی کی حکومت نے صنفی امتیاز کی پالیسی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ تیونس میں تقریباً سبھی ملازمت پیشہ شعبوں میں خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور مردوں کو خاص طور پر ترجیح دی جاتی ہے۔ السبسی حکومت وراثت کے قوانین میں بھی تبدیلی لانے کی کوشش میں ہے اور ابھی تک وہ وراثت میں عورتوں کے لیے مساوی حقوق کی پالیسی کا اطلاق نہیں کر پائی ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس حکومتی اعلان پر تیونس کے سبھی مسلمان حلقوں سے تعلق رکھنے والے علماء حکومت کی مخالفت کا سلسلہ شروع کر سکتے ہیں۔ ان علماء کا کہنا ہے کہ مذہبِ اسلام میں شادی کے قوانین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ ان علماء4 کے مطابق تیونس کا نظام انصاف اور عدالتی طریقہ کار بھی اسلامی شریعت کے اصولوں پر استوار ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...