بلدی انتخابات میں جے ڈی ایس کو زیادہ نشستیں ٹمکورسٹی کارپوریشن کیلئے 8مسلم کونسلرس منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 1:28 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور4؍ستمبر (ایس او نیوز) ٹمکور ضلع کے مقامی بلدی اداروں کے جملہ 155 کونسلروں کیلئے ہوئے انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی کو 52 وارڈوں میں کانگریس پارٹی کو 31اور بی جے پی کے 24امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 8حلقوں میں آزاد امیدواروں نے جیت درج کرائی ہے اور کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔ ٹمکور سٹی کارپوریشن کے جملہ 35وارڈوں میں بی جے پی کو 12 وارڈوں میں کامیابی ملی ہے۔جبکہ گزشتہ سال صرف 6کارپوریٹرس شامل تھے۔

کانگریس کے اس مرتبہ 10کونسلرس منتخب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کانگریس پارٹی کے 14 کارپوریٹر تھے۔ جے ڈی ایس پارٹی کے بھی 10 امیدواروں کو جیت ملی ہے جبکہ اس سے قبل جے ڈی ایس کو 13 وارڈوں میں کامیابی ملی تھی۔ ان کے علاوہ ٹمکور بلدیہ میں 3آزاد کارپوریٹروں نے بھی جیت درج کرائی ہے۔

ٹمکور بلدیہ میں جملہ 8مسلمانوں نے کامیابی درج کرائی ہے، جن میں 6کانگریس اور ایک جے ڈی ایس اور ایک آزاد کونسلر شامل ہے۔ سابق رکن اسمبلی ایس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہیں 15 سیٹوں پر کامیابی کی امید تھی۔ کئی وارڈوں میں 5تا 7 آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا۔ جس سے کانگریس کو نقصان پہنچا، اب ٹمکور بلدیہ پر کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کا قبضہ ہوگا جملہ 20 کونسلروں کے ساتھ ایک ایم پی اور ایک ایم ایل سی کی حمایت کے ساتھ اکثریت حاصل ہوگی۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بتایا کہ انہیں کم سے کم 16 وارڈوں میں کامیابی کا یقین تھا مگر یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ مدھوگری ٹاون منپسل کونسل میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی ہے اور جملہ 23سیٹوں میں سے 13 پر کانگریس امیدوار کامیاب رہے ہیں۔جبکہ جے ڈی ایس کو 9 وارڈوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اور 2آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس حلقہ میں جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی نے کامیابی حاصل کی ہے۔دوسری طرف نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور کے انتخابی حلقہ کورٹ گیرہ میں 5سیٹوں پر کانگریس، 8 میں جے ڈی ایس اور بی جے پی اور آزاد امیدوار کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ گبی منسپل کونسل میں جے ڈی ایس کے 10،کانگریس کے 9 ، بی جے پی 6 اور ایک آزاد کونسلر کامیاب ہوئے ہیں۔چک نائکناہلی میں جے ڈی ایس کے 14، کانگریس کے 2اور بی جے پی کے 5 اور 2آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ یہاں بی جے پی کے رکن اسمبلی مادھو سوامی کو منہ کی کھانی پڑی۔ ٹمکور کے مسلم امیدوار جنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے ان کے نام اس طرح ہیں۔ عنایت اللہ خان، سید نیاز، مجیدہ خانم، شکیل احمد، نور النساء بانو، ناصرہ بانو، اسماعیل اور فریدہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...