چڑیا گھر عوام کو راغب کرنے کا مرکز بنے:سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

میسور،11/ اگست (ایس او نیوز)ملک اور بیرونی ممالک کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تفریح کا مرکز کہلانے والے چامراجیندرا زو میسور کے لئے ایک اہم سیاحتی مرکز ہے۔125؍ ویں سالگرہ منارہے اس چڑیا گھر کو مزید خوبصورت بنایا جائے اور عوام کوراغب کرنے کا مرکز بنایا جائے۔ اس خصوص میں کرناٹکا زو اتھارٹی کو توجہ دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سدارامیا نے کیا۔ انہوں نے یہاں میسور کے چامراجیندرا چڑیاگھرکے125؍ ویں سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میسور کے چڑیا گھر کو الگ ہی مقام حاصل ہے اور یہ زو عالمی شہرت یافتہ ہے مزید سیاحوں کو راغب کرنے کے مقصد سے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مزید جانوروں کو یہاں لانا ہوگا اور زو کو مزید ترقی کی جانب لے جانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر رات کے وقت سفاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے ا س پرغور کیا جارہا ہے اس کے علاوہ یہاں آنے والے سیاحوں کے لئے پارکنگ کا مسئلہ پیش آنے کے بارے میں بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں ا س سلسلے میں 30؍ لاکھ روپئے کا فنڈ جاری کرنے کے لئے حکومت تیار ہے متعلقہ افسروں کو چاہئے کہ فوری طور پر پارکنگ نظام قائم کریں۔ کرناٹکا زو اتھارٹی کی چیرپرسن ملیگے ویریش نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اتھارٹی کی حدود میں جملہ 8؍ چڑیا گھر شامل ہیں ان چڑیا گھروں میں پچھلے کئی سالوں سے سینکڑوں افراد ٹھیکہ کی بنیاد پر کام انجام دے رہے ہیں۔ ملیگے ویریش نے کہا کہ چڑیا گھر کے ملازمین ہی ان چڑیا گھروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں ان کی ملازمت مستقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اس سے قبل جیسے ہی وزیراعلیٰ زو میں داخل ہوئے ان کا پرجوش خیر مقدم کیاگیا اور 125؍ سالہ تقریب کے موقع پر ایک یادگار قائم کی گئی اور حال ہی میں جنم لئے ایک ہاتھی کے بچے کو پاروتی نام رکھاگیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیربرائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا ، وزیر خوراک یوٹی قادر ، وزیر جنگلات رماناتھ رائے ، رکن اسمبلی ایم کے سوم شیکھر ، رکن کونسل سندیش ناگراج، ضلع پنچایت صدر نعیمہ سلطانہ ، نذیر احمد ، کرناٹکا زواتھارٹی کی چیرپرسن ملیگے ویریش ، سابق چیرپرسن سشیلا کیشوا مورتی ، زو اتھارٹی کے ممبر سکریٹری بی پی روی ، ایگزی کیٹیو ڈائرکٹر روی شنکر سمیت دیگر موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے پیش نظر پارٹی لیڈروں کے باہمی تبادلہ خیالات کاسلسلہ سی ایم ابراہیم کی جے ڈی ایس سربراہ دیوے گوڈا سے ملاقات

ریاستی اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آنے لگے ہیں ، سیاسی قائدین سے ملاقاتیں اور ان سے تبادلہ خیالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جوکافی اہم اور دلچسپ ہوا کرتا ہے ۔

کانگریس نے لوک سبھا میں بھی طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کی تھی کرناٹک وقف بورڈ کے انتخابات میں تاخیر افسوسناک :ڈاکٹر کے رحمٰن خان

لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل کے خلاف کانگریس نے کوئی آواز نہیں اٹھائی یہ ایک غلط خبر ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پیداوار ہے جس کو اسی کی ایماء پر میڈیا نے پھیلایاہے۔

اگلا وزیراعلیٰ بنانے ہائی کمان کے اعلان سے سدارامیاکا حوصلہ بلند راہل گاندھی کے بیان سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر نظر رکھے لیڈروں کو مایوسی۔ بغاوت کے آثار

ریاست کرناٹک میں ہونے و الے اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اگر اکثریت حاصل کرکے دوبارہ اقتدار حاصل کرلے گی تو سدارامیا ہی اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے ۔

مودی ، یوگی اور ونود سب نے کرناٹک کی توہین کی ،گالی گلوچ بی جے پی کا مزاج ؛گوا کے وزیر آبپاشی ونود پالیکر نے کیا کنڑیگا س کو ذلیل

منہ پھٹ بی جے پی لیڈرز ہر دن کوئی نہ کوئی متنازعہ اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے عوامی غیض وغضب کا شکار ہورہے ہیں، بیلگاوی ضلع کے خانہ پور تعلقہ میں چل رہے کلسا نالا تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد گوا کے وزیر برائے آبپاشی ونود پالیکر نے کرناٹک کے باشندوں کو حرامی کہہ ...

اُترکنڑا کے سُودّی ٹی وی نیوز چینل کے رپورٹرکی بائک درخت سے ٹکراگئی؛ رپورٹر کی موقع پر موت

سرسی سے ہانگل جانے کے دوران ایک کنڑا نیوز چینل کے رپورٹر کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ  ایک درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں موقع پر ہی اُس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ حادثہ اتوار کو ضلع ہاویری کے ہانگل کے قریب گُنڈورو نامی دیہات میں علی الصباح پیش آیا۔

دستور کو تبدیل کرنے والی بات کہنے والے آننت کمار ہیگڈے کے حلقہ میں ہی پہنچ کر گرجے فلم ایکٹر پرکاش رائے؛ کہا ہماری خاموشی ہمیں مار ڈالے گی

’بھائی چارگی کے ساتھ جینا‘ اور ’ہمارا دستور ہمارا فخر ‘کے موضوع پر سرسی کے راگھویندرا مٹھ میں منعقدہ ریاستی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے معروف دانشور اداکار پرکاش رائے نے کہا کہ اس وقت دیش کو ایک بہت بڑی بیماری لگ گئی ہے۔