بنگلور میں سب سے زیادہ اسمبلی نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th October 2017, 10:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8/اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم وجنتادل سکیولر کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے پارٹی رہنماؤں کو آواز دی کہ اس مرتبہ بنگلور میں سب سے زیادہ اسمبلی نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ پدمانابھانگر اسمبلی حلقہ میں جنتادل سکیولر یوتھ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے مزید کہاکہ تمام کو متحدہوکر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چونکہ بنگلور شہر میں پارٹی کی جانب عوام کا جھکاؤ اور اپنے اقتدار کے موقع پر کئے گئے ترقیاتی کام ہی ان کی جیت کے ضامن ہیں۔ اس لئے یوتھ سطح پر پارٹی کی منظم کاری کے ذریعہ شہر میں زیادہ نشستیں دلائیں۔ دیوے گوڈا نے کہاکہ پدمانابھانگر میں گوپال کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔ انہیں جیت دلانے کے لئے تمام کو متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ سطح پر منظم کاری ہوئی تو حلقہ پر قبضہ کیاجاسکتاہے۔ اس لئے یوتھ سطح کے کارکن زیادہ محنت اور کوشش کرتے ہوئے ووٹروں کو پارٹی کی جانب لائیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) میں حسب توقع ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے روبرو سرجھکانا پڑرہاہے۔ جنتادل سکیولر کے قومی سربراہ دیوے گوڈا نے کہاکہ پارٹی امیدواروں کے ناموں کو انہوں نے قطعیت دی ہے اور بہت جلد ہی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں اور ریاستی عوام کاموقف یہ ہے کہ پارٹی کے ریاستی صدر وسابق وزیر اعلیٰ، ایچ ڈی کمار سوامی کو اگلا وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ اس لئے کمار سوامی کے دور اقتدار کے 20؍ماہ کے دوران جو ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں اس کی مکمل تفصیلات عوام تک پہنچائیں اور پارٹی کارکن گھرگھر پہنچ کر کانگریس حکومت کی ناکامیوں اور کمار سوامی کے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے تعلق سے بیداری پیدا کریں۔ دیوے گوڈا نے بتایاکہ بنگلور کے 28؍اسمبلی حلقہ جات کی ذمہ داری راجیہ سبھا کے رکن کپیندرا ریڈی سمیت 5؍افراد کو سونپی گئی ہے اور بنگلور کی ترقی کے لئے کمار سوامی کو دوبارہ اقتدار پر لانا ضروری ہے۔ اس موقع پر راجیہ سبھا رکن کپیندرا، رکن کونسل شراونا، سمیت پارٹی کے دیگر لیڈرس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کمار سوامی کی آنسو پر سیاست جاری، کانگریس نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ کمار سوامی کو آنسو بہانا پڑے:کرشنا بائرے گوڈا

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے ایک جلسۂ عام میں آنسو بہانے کے معاملے پر سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔آج ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈا نے وزیر اعلیٰ کی اس حرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کو آنسو بہانے کی نوبت آئے اس کے لئے ...

فطری اعتبار سے میں جذباتی ہوں : کمار سوامی

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ سرکاری فیصلے لینے میں وہ جتنے سخت ہیں کسی کا دکھ دیکھنے پر وہ اتنے ہی جذباتی ہوجاتے ہیں۔ آج دہلی میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ان کی فطرت جذباتی ہے اس کے لئے وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ ریاستی عوام کی مشکلات ان سے ...

شہر میں عازمین حج کے لئے یک روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام، سفر حج میں رضائے الہٰی کو مقدم رکھیں: روشن بیگ

ریاستی حج کمیٹی کے ذریعے امسال سفر حج بیت اﷲ پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے آج بنگلور پیالیس کے ٹینس پویلین میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔رکن اسمبلی اور ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین جناب روشن بیگ نے اس موقع پر عازمین حج سے مخاطب ہوکر انہیں سفر حج بیت اﷲ پر ...

مفت بس پاس کی فراہمی کا فیصلہ جلد: وزیر تعلیمات، تعلیمی مافیا ملک کے تعلیمی نظام پر حاوی : روشن بیگ

ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات این مہیش نے اعلان کیا ہے کہ طلبا کو مفت بس پاسوں کی فراہمی کے لئے محکمۂ تعلیمات کی طرف سے 25 فیصد رقم فراہم کی جائے گی۔آج وسنت نگر میں محکمۂ تعلیمات بنگلور ضلعی انتظامیہ اور روٹری بنگلور آرکٹ کی جانب سے سرکاری کنڑا اور تمل اسکول کی نئی ...

وزیراعلیٰ خوش رہیں تو عوام بھی خوش رہیں گے: ڈی کے شیوکمار

ریاستی و زیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اگر خوش رہے تو ریاست بھی خوش رہے گی۔اسی لئے سب کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وزیر اعلیٰ کو خوش رکھیں اور ریاست کا انتظامیہ چلانے میں ان کا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ کمارسوامی کی طرف سے آنسوبہائے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ...

انا بھاگیہ اسکیم کے تحت چاول کی مقدار میں کمی نہیں ہوگی: ضمیر احمد

ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک اور اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان نے کہا ہے کہ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت خط افلا س سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو سات کلو چاول کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ میں کسی بھی ...