ٹرمپ امریکہ کو تقسیم کر رہے ہیں: ڈیموکریٹس کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 1:21 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد ،31؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈیموکریٹس نے ٹرمپ حکومت پر امریکہ کی بنیادی اقدار سے روگردانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔منگل کی شب صدر ٹرمپ کے 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کا جواب دیتے ہوئے ریاست میسا چوسٹس سے ایوانِ نمائندگان کے منتخب ڈیموکریٹ رکن جو کینیڈی سوم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ اقتدار کا پہلا سال ابتری اور یک طرفہ اقدامات سے عبارت ہے جس کے دوران ان کی حکومت نے ان قوانین کو نشانہ بنایا جو امریکی عوام کا تحفظ کرتے ہیں۔ ریاست میسا چوسٹس کے شہر فال ریور میں تیکنیکی تعلیم کے ایک ادارے میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ ایک کے بعد ایک غلطی کیے چلے جارہے ہیں۔انہوں نے تنخواہوں میں اضافے، تنخواہ سمیت چھٹی کی سہولت اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی جیسے ڈیموکریٹ پارٹی کے روایتی مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کمپنی کا سربراہ وہاں کام کرنے والے اوسط مزدور سے 300 گنا زیادہ تنخواہ لے رہا ہے تو اسے درست نہیں کہا جاسکتا۔ ورجینیا کی ریاستی اسمبلی کی منتخب رکن الزبتھ گوزمین نے ڈیموکریٹس کی جانب سے 'اسٹیٹ آف دی یونین' کا ہسپانوی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک تاریخ اور شدت پسندی پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں جسے ملکی سلامتی اور قومی اقدار کو خطرہ ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ لاکھوں امریکی شہریوں سے ہیلتھ کیئر چھیننے کی کوشش کریں گے تو امریکہ مضبوط نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ارب پتی افراد اور کمپنیوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دینے سے تعلیم، انفراسٹرکچر اور ان اقدامات کے لیے وسائل مہیا نہیں ہوسکیں گے جو امریکہ کی کامیابی اور مضبوط مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔