ٹرمپ کی جیت نے ساری دنیا کو حیرت میں ڈالدیا ہے آز: پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2016, 6:31 AM | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈونالڈ ٹرمپ 14جون 1946کو امریکہ کے کے شہر نیو یارک سٹی میں ایک اسٹیٹ بلڈر کے گھرانے میں پیدا ہوئے ۔پنسلونیہ یونیور سٹی سے معاشیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ٹرمپ نے کاروباری میدان میں بہت نام اور پیسہ کمایا۔ان کو 2016کے دنیا کے 324 دولت مند ترین افراد میں گنا جاتا ہے۔ جو امریکہ کے156 ، امیر ترین افراد میں شمار کئے جاتے ہیں۔جنہیں 2016کے انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی نے اپنا صدارتی امیدوار چنا تھا۔انہوں نے ہیلری کلنٹن کو 8نومبر 2016کے انتخابات میں شکست فاش سے ہمکنار کر کے اپنے آپ کو ری پبلیکن پارٹی کا مضبوط ترین امیدوار ثابت کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پینتالیسویں اور عمر کے لحاظ سے پہلی ٹرم کے معمر ترین صدر بنیں گے۔ جو20جنوری 1917کو ریپبلیکن پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوانِ صدر میں صدارت کی کرسی پر براجمان ہوجائیں گے ۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات کا ساری دنیا میں چرچہ تو تھا ہی، مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق دنیا کے خیالات موجودہ انتخابی نتائج کے بالکل بر عکس تھے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکی عوام نے ساری دنیا کے اندازوں پر پانی پھیر دیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات او زندگی بھرکی بد اخلاقیوں سے امریکیوں کے علاوہ بھی ساری دنیا پورے طور پرواقف تھی۔ ان پر یہ الزامات کھل کر امریکی خوتین نے بھی لگائے۔جو انتہا درجے کی بد اخلاقی پر مبنی تھے۔یہ خواتین میڈیا پر آ آ کر ان کا کچا چٹھا کھولتی رہیں۔ ٹرمپ کی انتخابی تقاریر مسلم تعصبات کا ملغوبہ تھیں ۔ جس نے نا صرف امریکی مسلمانوں کو ہرٹ کیا بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے مسلمانوں کو بھی ٹرمپ نے کھل کر چیلنج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے صدارتی انتخابات جیتنے پر ان کے صدر بننے کے بعد مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کا امریکہ میں رہنا محال کر دیں گے اور ان کی امریکی نیشنلٹی ختم کر کے تمام مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستانیوں کو امریکہ سے دیس نکالا دلا کر ہی دم لیں گے۔وہ پاکستانیوں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنے کیلئے ہر گز تیار نہیں ہیں۔ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی انٹری کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ دھواں دار رہی انہوں نے آتے ہی اسلام کا تعلق انتہا پسندی سے جوڑ کر ان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی باتیں شروع کر دی تھیں۔ ٹرمپ نے ایسے امریکیوں کی ترجمانی کی جو مذہب کا تعلق انتہا پسندی سے جوڑتے ہیں۔اسلام مخالف بیانات نے ٹرمپ کو مسلمانوں کا مخالف تو ہندوانتہا پسندوں کا ہیرو بنا دیا۔ 

ساری دنیا کے بڑے بڑے اخبارات صحافی اور اینکر پرسن اور میڈیا کے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے پربہت زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ ہر جانب سے افسوس کا اظہارہورہاہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مہذب دنیا کا ہر ذی شعورانسان ٹرمپ کی کامیابی پر نوحہ کُنا ں ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ماضی کا اخلاق سے گرا ہواکردار دکھائی دیتا ہے۔ٹرمپ کے متعلق عام خیال یہ ہی ہے کہ وہ کوئی بھی بد اخلاقی کو موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن کو اخلاقی اور سماجی نقطہِ نظرسے ایک قسم کا وقار اور عزت حاصل ہے جو ٹرمپ کے قریب سے بھی نہیں گذری ہے۔ ٹرمپ کی کامیابی نے ساری دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان پیدا کر دیا ہے۔امریکہ،برطانیہ ،جاپان،ہانگ کانگ، پاکستان اور ممبئی کی اسٹاک مارکیٹیں نہایت ہی مندی کا شکار ہوگئی ہیں۔ڈالر کی قدر میں کمی اورعالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ 

ٹرمپ کی زبان پاکستان کے عمران خان کی زبان سے بالکل مختلف نہ تھی۔ ان کی تقاریر میں انسانیت کا جنازہ  نکال دیا جاتارہا ہے۔ ٹرمپ کا کردار بھی ہمارے بعض سیاسی کرداروں سے ذرہ برابر بھی مختلف نہیں رہا ہے۔عملی زندگی میں انتہائی لُوز کردار کے مالک ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کی راج گدی پر براجمان ہونے کے حقدار بن چکے ہیں۔ ان کے بارے میں ساری دنیا کے سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے اکثر افراد منفی سوچ رکھتے ہیں۔ بعض افراد کا تو یہ بھی خیال ہے کہ ٹرمپ اقتدار میں آنے کے بعد دنیا کو تباہی کے گڑھے کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ ان کی انتہا پسندانہ سوچ نے ساری دنیا کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر ٹرمپ نے اپنے خیالات نہ بدلے تو دنیا کو تباہی سے کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔ اسوقت ٹرمپ کی کامیابی نے ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 

یہ مضمون نگار کے اپنے خیالات ہیں، جس سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...