میں نے اس خاتون کو ’’بوسہ‘‘ نہیں دیا: ٹرمپ کا تردیدی ٹوئٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 12:20 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 21فرو ری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خاتون کی جانب سے اْس دعوے کی یکسر تردید کی ہے جس میں خاتون نے امریکی اخبار کو تصدیق کی تھی کہ ٹرمپ اور ان کے درمیان ’’بوسے‘‘ کا عمل ہوا تھا۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں واقعے سے قطعی انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی خاتون جس کو میں جانتا بھی نہیں اور میرے علم کے مطابق کبھی ملا ہی نہیں، وہ جھوٹے اخبار واشنگٹن پوسٹ میں بول رہی ہے کہ میں نے 12 سال قبل ٹرمپ ٹاور کے برآمدے میں (دو منٹ تک) اسے بوسہ دیا۔ ایسا قطعا کچھ نہیں ہوا، ایک عوامی مقام پر کوئی یہ کیسے کر سکتا ہے جب کہ وہاں سکیورٹی بھی موجود ہو۔مذکورہ امریکی اخبار نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر خاتون ریسپشنسٹ ریچل کروکس کے اس الزام کو شائع کیا کہ ٹرمپ نے مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور کی لفٹ کے سامنے زبردستی اس کو بوسہ دیا۔کروکس نے پہلی مرتبہ یہ الزام ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کے آغاز سے قبل کیا تھا۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران 11 خواتین نے ماضی میں ٹرمپ کی جانب سے جنسی ہراسیت کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کی۔ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد وہ ان تمام خواتین کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے تاہم ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ریچل کروکس کے مطابق 2006 میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو ان کی عمر 22 برس تھی۔ یاد رہے کہ کروکس نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران دو خواتین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی تھی جنہوں نے ٹرمپ پر ہراسیت کا الزام عائد کیا۔جنسی ہراسیت کے ان الزامات نے ریپبلکن امیدوار کے حق میں خواتین کے ووٹوں پر کوئی اثر نہیں ڈالا اور انتخابات کا اختتام ڈیموکریٹک خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی شکست کے ساتھ ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...