صدرات کے پہلے 100 روز ، واشنگٹن کی انتظامی صفائی: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:36 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ری پبلیکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیداور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کی صورت میں اپنے پہلے ایک سو دن کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس میں درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے ٹیکس میں 35فی صد چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔صدارتی انتخابات 8نومبر کو ہو رہے ہیں جس میں ان کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلری کلنٹن ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ کانگریس کے ارکان کے عہدے کی معیاد کی حد کو محدود کر دیں گے ، وفاقی ملازمتوں کی بھرتیوں کو منجمد اور وفاقی ضابطوں کی تعداد گھٹا دیں گے۔مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ارکان کے عہدے کی معیاد میں کمی، اور وفاقی حکومت کے اختیارت گھٹا دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی صفائی کریں گیاور وہاں نئی حکومت اور نئے لوگ لے کر آئیں گے۔ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار ریاست پنسلوینیا کے تاریخی اہمیت کے قصبے گیٹس برگ میں کیا۔بدھ کے روز مسٹر ٹرمپ نے آخری صدارتی مباحثے میں اس وقت اپنے لیے ایک مشکل صورت حال پیدا کرلی جب انہوں نے یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ وہ انتخابات کے نتائج کو قبول کریں گے۔بعد میں انہوں نے اپنے اس بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج کو قبول کریں گے لیکن قابل اعتراض نتیجے کی صورت میں اسے قانونی طور پر چیلنج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ٹرمپ نے گیٹس برگ میں تقریر ایک ایسے موقع پر کی جب رائے عامہ کے جائزے یہ دکھا رہے ہیں کہ وہ اپنی ڈیموکریٹ حریف ہلری کلنٹن سے پیچھے ہیں۔ریٹل کلیئر پالیٹکس کے مطابق ہلری کو قومی سطح پر اور ان ریاستوں میں جہاں سخت مقابلہ متوقع ہے، ٹرمپ پر چھ پوانٹس سے زیادہ کی برتری حاصل ہے۔ہفتے کے روز اسٹیٹ آف دی نیشن پراجیکٹ کے جاری کردہ نتائج سے بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مز کلنٹن کو الیکٹرول کالج میں مسلسل برتری حاصل ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس ہفتے انتخابات ہوتے ہیں تو مز کلنٹن کے جیتنے کا امکان 95فی صد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...