ٹرمپ نے لائبیریا کے مہاجرین کو امریکا میں دیا جانے والا تحفظ ختم کر دیا
واشنگٹن 28مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک میں رہائش پذیر لائبیریا کے ہزاروں شہریوں کو بطور مہاجر دیا جانے والا تحفظ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق لائبیریا میں مسلح تنازعہ ختم ہو چکا ہے اور اس ملک نے استحکام اور جمہوری نظام کی بحالی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اس طرح لائبیریا کے ان شہریوں کو امریکا چھوڑنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔ اس مغربی افریقی ملک میں 1989 سے 2003 کے دوران جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد مارے گئے تھے۔ لائبیریا کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔