ٹرمپ سلامتی کونسل میں ایران کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 1:35 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ میں امریکا کی خاتون سفیر نکی ہیلے نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ نیویارک میں عالمی رہ نماؤں کے سالانہ اجتماع کے دوران سلامتی کونسل میں ایران کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد "ایران کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں" اور پورے مشرق وسطی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے تہران کی کارستانیوں پر روشنی ڈالنا ہے۔

ادھر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران 26 ستمبر کو ہونے والے مذکورہ اجلاس میں گفتگو کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ توقع ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نکی ہیلے نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کو روحانی کے خطاب کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی سفیر کے نائب دمتری پولیانسکی کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق اجلاس میں اس امر پر توجہ ناگزیر ہو گی کہ 2015ء میں ایران کے حوالے سے جاری قرارداد پر عمل درامد یقینی بنایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...